22 جون 2025 - 22:57
ایران نے جدید سائنسی انداز میں اپنی طاقت کامظاہرہ کیا: علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ علماء کونسل نے کراچی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی اور علامہ شہنشاہ نقوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جہادِ فی سبیل اللہ کتابوں سے نکالا جا رہا ہے، جہاد اللّٰہ کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاد مضبوط عمل ہے جو نبیٔ کریم ﷺ اور صحابۂ کرامؓ کی یاد تازہ کرتا ہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جدید سائنسی انداز میں ایران نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، ایران امریکا کی شکست کا اعلان کر چکا ہے، 40 سال پہلے ایران نے امریکی سفارت خانہ بند کر کے اسے شکست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کا مطالبہ کیا جس پر تنقید ہو رہی ہے، امریکا اسرائیل ایران جنگ میں فریق بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha